مظفرپور18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مظفرپور میں اپنے گاہکوں کو ہائی اسپیڈ 4 جی خدمات فراہم کرنے کے لئے ٹیلینور نے آج شہر میں 4 جی خدمات کے لانچ کااعلان کیا جو کہ اس کے نیٹ ورک کا جدید پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ کمپنی کے جدید نیٹ ورک پر گاہککو فون پر ہائی اسپیڈانٹرنیٹ کا تجربہ مل سکے گا اور وہ انٹرنیٹ سے متعلق اپنی ضرورتوں کو پورا کر سکیں گے۔بہار اور جھارکھنڈ میں مظفرپورچھٹا شہر ہے جہاں ٹیلینور نے 4 جی خدمات لانچ کی ہیں۔ مظفرپور سے پہلے ٹیلینورنے گزشتہ تین ماہ میں رانچی، حاجی پور، ہزاری باغ، گیا اور دھنباد میں 4 جی خدمات کو کامیابی سے لانچ کیا ہے اور اس کے نتائج بھی کافی حوصلہ افزا رہے ہیں لانچ کے بعد سے ماہ درماہ گاہکوں کی تعداد میں100 فیصداضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر بہار اور جھارکھنڈ سرکل بزنس ہیڈ مسٹر اے ای اے جمیل کہتے ہیں ۔ '' مظفرپور میں اپنے صارفین کو ہائی اسپیڈ 4 جی خدمات فراہم کر ہم انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ شہر میں 100 فیصد ٹاورز پر جدید آلات نصب کئے جا چکے ہیں اور کمپنی اپنے گاہکوں کو سستی کی شرح پر ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ خدمات دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہمارے 4 جی کے پلان کافی سستے ہیں جو گاہکوں کو بیسٹ ڈیل کے طور پر ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلینورکے ٹاور کم توانائی سے چلتے ہے جو وائس اور ڈیٹا کے لیے ٹیلینور نیٹ ورک کو شہر کے سب سے بہترین نیٹ ورک میں سے ایک بناتے ہیں۔ ہم اپنے سب سے زیادہ کفایتیشرحوں والی خدمات فراہم کرنے کے وعدے پر قائم رہیں گے اور گاہکوں کو ہر ٹرانزیکشن پر لائف فل پیسہ وصول کی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ ''